انٹرٹینمنٹ

کیا دلہن کو شادی کے موقع پر اپنے جسم کا یہ حصہ چھپانا چاہیے؟ پاکستانی دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسا سوال پوچھ لیا کہ طوفان آگیا

کراچی: شادی کسی بھی لڑکے لڑکی کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے اور اس روز اسے اپنی مرضی کرنے کا پورا اختیار ہونا چاہیے لیکن کیا کوئی لڑکی اپنی شادی کے روز ننگے سر تقریب میں آ سکتی ہے؟ یہ سوال پوچھا ہے ہرمین خان نامی ایک دلہن نے، اور اس کے سوال نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق ہرمین خان کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی ہے اور جب وہ دلہن بنی تو اس نے اپنا سر نہیں ڈھانپا تھا۔
ہرمین نے ننگے سر دلہن بننے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی سوال پوچھ لیا کہ کیا خواتین کو اپنی شادی کے روز سر ڈھانپنا چاہیے؟اگلی پوسٹ میں وہ لکھی ہے کہ ”باقی زندگی میں کتنا وقت آپ سرڈھانپ کر رکھتی ہیں؟ پھر شادی کے روز دلہن کے لیے یہ ضروری کیوں سمجھا جاتا ہے؟ آپ خود اپنی ’باس‘ ہیں۔“ہرمین کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین دو گروپوں میں تقسیم نظر آ رہے ہیں۔ ایک گروپ اس کے موقف کی تائید کر رہا ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت میں دور کی کوڑی لا رہا ہے۔ اس تھریڈ میں ہرمین نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اپنے ہی ایک سروے کے نتائج بھی شیئر کیے ہیں جن کے مطابق 60فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ دلہن کو سرڈھانپنا چاہیے جبکہ 40فیصد ہرمین کی ہم خیال ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اب یہ روایت توڑ ڈالنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close