انٹرٹینمنٹ
باکسرعامر خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر ایک لاکھ پاؤنڈ لٹا دیئے
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ برطانیہ میں منائی جس پرایک لاکھ پاؤنڈ خرچہ آیا جو ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق باکسر عامر خان کی جانب سے اپنی بیٹی لمائشا خان کی دوسری سالگرہ کا اہتمام بولٹن وانڈررز اسٹیڈیم میں کیا گیا، جہاں 250 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ میڈیا نے عامرخان کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کی بیوی فریال مخدوم کو اس پارٹی کی منصوبہ بندی میں 3 ماہ لگے۔ سالگرہ کی تقریب پر بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ جب میں پارٹی میں آیا توجو پہلی بات میرے منہ سے نکلی، وہ یہ کہ فریال نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے، ایک لاکھ پاؤنڈ میری بیٹی کی خوشی کے سامنے بہت چھوٹی سی بات ہے۔