سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اپنی 21 ویں سالگرہ منانے کیلئے ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جان کر آپ کا بھی دل بھر آئے گا
ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور 21 برس کی ہوگئی ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ اولڈ ایج ہوم میں منائی اس کے علاوہ ان کی سوتیلی بہن انشولا کی طرف سے بھی ان کی سالگرہ کی تقریب منائی گئی جس میں تینوں بھائیوں بونی کپور، انیل اور سنجے کپور کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ منگل کے روز جھانوی کپور نے اپنی سالگرہ ایک اولڈ ایج ہوم میں جا کر منائی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں معمر خواتین اور یتیم بچوں کے ہمراہ انتہائی سادگی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اس موقع پر کپڑے بھی انتہائی سادہ پہن رکھے تھے۔ علاوہ ازیں جھانوی کپور کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن (سوتیلی) انشولا کپور کی طرف سے کپور فیملی کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کپور خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنجے کپور نے کپور خاندان کی بیٹیوں کی ایک گروپ فوٹو بھی شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب جھانوی کپور کی چچا زاد بہن سونم کپور نے جھانوی کی ایک مسکراہٹ والی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں دنیا کی مضبوط ترین لڑکی قرار دیا۔