انٹرٹینمنٹ

میرے حاملہ ہونے کی خبریں ایسے پھیلائی جا رہی ہیں جیسے میں 5بچوں کی ماں ہوں :کرینہ کپور

بھارتی فلم انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ’’بے بو‘‘ کرینہ کپور نے اپنی ماں بننے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ماں بننے کی خبریں تو ایسے پھیلائی جارہی ہیں جن سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پانچ بچوں کی ماں ہوں اور ان بچوں کو میں نے لندن میں چھپا کر رکھا ہوا ہے،میں بھی ایک عورت ہوں اور میں بھی ماں بنناچاہتی ہوں ،اس کے علاوہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ بھارتی نجی چینل’’زی نیوز‘‘ کے مطابق چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ اور انڈین فلموں کی چلبلی اداکارہ کرینہ کپورکے بارے میں خبریں عام ہیں کہ وہ ’’پیٹ سے ہیں‘‘ اور جلد ہی ماں بننے والی ہیں

اس حوالے سے کرینہ کپور خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی ایک عورت ہوں اور میں بھی ماں بنناچاہتی ہوں ،ماں بننا میرا بھی خواب ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اپنے ماں بننے کی خبروں سے بہت ایکسائٹیڈ ہوں ،ان خبروں سے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پانچ بچوں کی ماں ہوں جنہیں میں نے لندن میں چھپا کر رکھا ہوا ہے،اس کے علاوہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close