انٹرٹینمنٹ
اپنے کام سے عشق کامیابی کا پہلا اصول ہے، ریشم
موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ،ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ، انٹرویو
لاہور: ٹی وی و فلم کی نامور اداکار و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ میں نے اپنا موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ہے جس پر میں ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ، اپنے کام سے عشق کامیابی کا پہلا اصول ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے نئے ٹیلنٹ اور جونیئرز کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ہے۔
کوئی شخص سفارش سے کام ضرور حاصل کر لیتا ہے مگر اچھا فنکار نہیں بن سکتا۔ کیونکہ کامیابی دلانے میں محنت اور لگن بڑی اہم چیز ہوتی ہے۔ ریشم نے کہاکہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں تاہم اگر کوئی اچھی اور معیاری فلم کی آفر ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی۔