انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو کوئی نہیں سمجھ سکتا،ملائکہ اروڑا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے راز تو کھولے ساتھ میں اپنے ساتھ منسوب لوگوں کی زندگی کا سچ بھی سب پر واضح کردیا۔

اپنے سابقہ شوہر ارباز خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ڈانس نہیں کر سکتے۔ملائکہ کو ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اگلا ٹیٹو اپنے بیٹے آرہان کے نام کا بنواؤں گی۔اپنے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں پاگل مداح ہوتے ہیں،میرا بھی ایک پاگل مداح ہے جو ہر سا ل میری سالگرہ پر مجھے سرخ گلابوں کا تحفہ بھجواتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلمان ایسی شخصیت ہیں جنھیں جب تک وہ نہ چاہیں کوئی بھی نہیں جان سکتا ۔ انھوں نے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندہ کرنے والے لمحے کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے میں ایک فیشن شو میں شریک تھی اور ریمپ پر ماڈلنگ کررہی تھی کہ اچانک میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں گر گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close