انٹرٹینمنٹ

سلمان اور پریانکا 10 سال بعد رومانس کرتے نظر آئیں گے

لاہور: بالی ووڈ سلطان ،سلمان خان ویسے تو ان دنوں اپنی آنیوالی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم انکے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کیساتھ 10 سال کے وقفے کے بعد سکرین پر رومانس کرتے نظر آئینگے ۔ خیال رہے پریانکا چوپڑا اور سلمان خان آخری بار 2008 میں ’’ گاڈ تسی گریٹ ہو‘‘ میں ایکساتھ نظر آئے تھے۔

اس سے قبل دونوں سلام عشق اور مجھ سے شادی کرو گی میں بھی ایکساتھ نظر آئے تھے ،اب دونوں آنیوالی فلم ’’بھارت‘‘ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور انہیں فلم میں کام کرنے کیلئے راضی کیا۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئی ہیں۔واضح رہے پریانکا چوپڑا گزشتہ 2 سال سے امریکہ میں رہائش پذیر تھیں اوروہ گزشتہ روز ہی ممبئی پہنچیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close