انٹرٹینمنٹ

مجھے اپنے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں، رابی پیرزادہ

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے میرے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،جو لوگ اپنے پر توجہ دیتے ہیں ان کو دوسروں کی برائیوں کی فرصت نہیں ہوتی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھا تھالیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا، جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرانام اور کام ہی میری پہچان ہیں جبکہ میں آج کل اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہو ں،یہ البم تکمیل کی آخری مراحل میں ہے جو جلد لانچ کررہی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close