انٹرٹینمنٹ

خواتین کو ذہنی سکون کیلئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیئے، اداکارہ گیل گیڈوٹ

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی سکون کے لئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیے کیونکہ نفسا نفسی کے اس دور میں ذہنی سکون اپنے پیاروں کی قربت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیل گیڈوٹ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں وہ ایک ہی وقت میں بہت سے کام سر انجام کر رہی ہوتی ہیں ایسے میں ان کو جسمانی سکون کے ساتھ ذہنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے اور ذہنی طور پر امن رہنے کے لئے ان کو میرے خیال میں ان کو اپنا خیال کرنا چاہیے اور اپنے پیاروں کی قربت میں رہنا چاہیے کیونکہ ان کی موجودگی کے احساس سے جو سکون ملتا ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں ہے۔گیل نے کہا کہ ہم مائیں ہیں،بیٹیاں ہیں اور پیشہ ور بھی ہیں ہمیں اپنے گرد ایسے لوگ اکھٹے کرنے چاہیے جو ہم سے اور ہم ان سے محبت کرتے ہوں اس سے ایک عورت خود کو دماغی طور اچھا محسوس کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close