انٹرٹینمنٹ

جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔ بالی ووڈ کی فلم ’باغی ٹو میں 80ء کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم ’تیزاب‘ میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ’’ ایک دو تین ‘‘کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ’ تیزاب ‘ کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم ’باغی ٹو‘ میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیوں کہ اس گیت کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔

واضح رہے کہ  فلم ’باغی ٹومیں شامل گیت ’ایک دو تین‘ کو ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی جب کہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close