62 سالہ شخص نے ہوائی جہاز میں ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ ہمیشہ کے لئے جہاز میں بیٹھنا بند ,ایسا کیا کیا؟
بھارتی میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جس کا اندازہ اس خبر سے بھی لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق بھارت میں گزشتہ دنوں فضائی سفر کے دوران ایک 62سالہ بابے نے ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کر ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بابا بھارتی شہر پونے کا رہائشی ہے جو بھارت کے اندر سروس فراہم کرنے والی فضائی کمپنی ویستارا (Vistara)کی ایک پرواز میں سفر کر رہا تھا۔ساتھی مسافروں نے بتایا ہے کہ ”یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی اور مسافر باہر نکلنا شروع ہوئے۔ اس وقت ایئرہوسٹس کے قریب سے گزرتے ہوئے اس شخص نے اس کے جسم کو انتہائی نامناسب انداز میں چھونا شروع کر دیا اور ایک سے زائد بار اس کے جسم کو ہاتھ لگایا جس پر ایئرہوسٹس اپنے سینئرز کے پاس چلی گئی اور اس کی رپورٹ کر دی، جس پر ایئرلائنز انتظامیہ نے ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کی ایف آئی آر درج کروا دی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایستارا ایئرلائنز کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”ہم اپنے تئیں بھی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور غالب امکان ہے کہ ایئرلائنز اپنی پروازوں میں اس شخص کے آئندہ سفر کرنے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دے گی۔“