انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس کے کرپان پہننے پر سکھ برادری غصے سے آگ بگولاہوگئی

ممبئی:  بالی ووڈادکارہ جیکولین فرنینڈس کو سکھوں کی مذہبی علامت یعنی ’کرپان‘ پہننا مہنگا پڑگیا کیونکہ سکھ برادری آگ بگولاہوگئی ۔ 
روہت دھون کی فلم ’ڈشوم‘ کے پہلے گانے ’ساﺅترہ کی‘ کے ٹیزر میں جیکولین فرنینڈس مختصر لباس میں اپنی کمر کے گرد کرپان پہنے دکھائی دیں جسے سکھ کمیونٹی کے افراد نے مسترد کردیا کیونکہ سکھ برادری کے نزدیک کرپان کومذہبی اہمیت حاصل ہے اور اسے نامناسب طریقے سے کمرکے گرد لٹکایاگیا۔ 


گوردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجندرسنگھ سرسہ نے سنسر بورڈ کے چیئرمین پہلاج نہالانی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیاکہ فلم سے یہ گانا ختم کیاجائے اور ساتھ ہی فلم کی ٹیم اور ڈائریکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close