انٹرٹینمنٹ

بھارت میں استاد غلام علی کی سیکیورٹی ان کے منتظمین کو پریشان کرنے لگی

ممبئی: بھارت میں موجود نامورپاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کی سیکیورٹی ایک مرتبہ پھر ان کے منتظمین کو پریشان کرنے لگی جب کہ پاکستانی غزل گائیک فلم “گھر واپسی” میں گائے جانے والے اپنے گانے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لئے 29 جنوری کو ممبئی جائیں گے جہاں منتظمین کو ان کی سیکیورٹی سے متعلق شدید تحفظات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار صہیب الیاس کی فلم گھرواپسی میں پاکستانی نامورغزل گائیک استاد غلام علی فلم میں کردارادا کرنے کے علاوہ مرکزی گانا بھی گائیں گے اوراسی گانے کے میوزک لاؤنچنگ تقریب 29 جنوری کو ممبئی میں ہونا ہے تاہم استاد غلام علی کی سیکیورٹی کے حوالے سے منتظمین کو شدید خدشات ہیں کیوں کہ حال ہی میں ہندوانتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے کے بعد ممبئی اورپونےمیں ہونے والے ان کے کنسرٹ منسوخ کردیئے گئے تھے۔

ہدایت کار صہیب الیاس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت اور پولیس سے درخواست کی کہ استاد غلام علی کے دو روزہ دورے کے دوران انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ تقریب میں کوئی بدنظمی نہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 جنوری کو ہم اپنی فلم کا میوزک ریلیز کریں گے تاہم اس کے لئے حکام کی جانب سے استاد غلام علی کی سیکیورٹی کے حوالے سے تصدیق آنا باقی ہے۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم بھارت میں بڑھتے عدم برداشت سے متعلق ہے تاہم جب ان سے اس پرعوام کی جانب سے آنے والے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کا مقصد سیاسی لوگوں کو عدم برداشت سے متعلق پیغام دینا ہے جب کہ فلم میں استاد غلام علی “گھر واپسی” گانا گائیں گے اورفلم میں بھی دکھائی دیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close