انٹرٹینمنٹ

خوابوں کی تعبیر کسی بھی عمر میں ممکن ہے: 60 سالہ ’ماڈل‘ کا پیغام

کہا جاتا ہے کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دل جوان ہونا چاہیئے۔ بعض لوگ بڑھاپے میں جوانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں جبکہ بعض بھری جوانی میں ہی مردہ دل ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ’دنیا کیا کہے گی‘ کے خوف کو دل سے نکالیں، اس کے بعد بھول جائیں کہ کیا یہ کام آپ کی عمر سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ اپنی کوئی خواہش یہ سوچ کر دل میں دبائے بیٹھے ہیں کہ اس عمر میں یہ کام۔۔ دنیا کیا کہے گی!! تو پھر یقیناً آپ کو اس ’عمر رسیدہ ماڈل‘ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے

پیرس کا رہائشی 60 سالہ فلپ ڈماس اب جا کر اپنے شوق کی تکمیل کر پایا اور 60 سال کی عمر میں ماڈل بن گیا

اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد فلپ نے گھر نہ بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی ماڈل ایجنسیوں میں اپلائی کردیا کہ وہ اسے ’سینیئر ماڈل‘ کی حیثیت سے رکھ لیں

ان کی پرکشش شخصیت کو دیکھتے ہوئے 6 ماڈلنگ ایجنسیوں نے انہیں ملازمت دے دی۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ کئی مردانہ ملبوسات بنانے والی کمپنیوں کا بھی اولین انتخاب بن چکے ہیں۔فلپ کا کہنا ہے کہ سیٹ پر اکثر جوان ماڈلز ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کرتے ہیں

فلپ ہفتہ میں 5 دن جم جاتے ہیں جبکہ انہیں اپنی شخصیت کے اہم حصہ داڑھی کا خیال رکھنے میں بھی کافی وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

فلپ کہتے ہیں کہ کبھی بھی اپنے پرانے کپڑوں کو مت پھینکیں۔ کیونکہ فیشن دوبارہ پلٹ کر آتا ہے اور اب وہ بھی اپنی نوجوانی میں پہنے ہوئے کپڑے دوبارہ استعمال کر رہے ہیں

فلپ کو دیکھ کر یہ بات راسخ ہوجاتی ہے کہ کسی بھی عمر میں آپ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close