انٹرٹینمنٹ

سنیل گروور کی ’کپل دیو اور سہواگ‘ کے ساتھ واپسی کی تیاریاں

بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور کرکٹ لیجنڈ کپل دیو اور وریندر سہواگ کے ساتھ نئے کرکٹ کامیڈی شو میں جلوہ گر ہوں گے۔ کامیڈین سنیل گروور معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو خیرباد کہنے کے بعد سے کسی بھی شو کا حصہ نہیں ہیں تاہم اس کے باوجود سلمان خان اور اکشے کمار نے اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ان کے ساتھ خصوصی شو کیے تھے۔

کپل شرما بھی نئے کامیڈی شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن اب سنیل گروور بھی نئے دلچسپ شو کے ساتھ جلد اسکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

سنیل گروور کا نیا کرکٹ کامیڈی پر مبنی شو جلد آنے والا ہے جس میں لیجنڈ کرکٹر کپل دیو اور وریندر سہواگ مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں گے۔ نئے شو کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا تاہم یہ شو 22 اقساط پر مشتمل ہوگا جسے کپل شرما کی سابقہ محبوبہ پریتی سائموز پروڈیوس کررہی ہیں۔

سنیل گروور کرکٹ کامیڈی شو میں نئے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جس کے لیے انہوں نے مکمل تیاری کرلی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سے ممبئی واپسی پر دوران پرواز سنیل گروور اور کپل شرما میں لڑائی ہوگئی تھی جس کے بعد سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر سمیت کئی نے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

کئی کرداروں کے شو کو خیرباد کہنے کے بعد شو کی ٹی آر پی گرگئی تھی جس کے باعث شو کو بند کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close