انٹرٹینمنٹ

معیاری اسکرپٹس پر مبنی فلموں کا حصہ ہونا بہت ضروری ہے: ڈیانا پنٹے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ معیاری اور منفرد سکرپٹس پر مبنی فلموں کا حصہ ہونا میرے لئے بہت اہم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈیانا پنٹیکا کہناتھا کہ ان کی 6سالوں میں 3 فلمیں ریلیز ہوئیں،ایسا نہیں کہ وہ کم فلمیں کرتی ہیں بلکہ اس میں فلموں کی ریلیز کی تاخیر کا بہت بڑا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کمرشل اور آرٹ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور صرف لیبلز کی حد تک خود کو محدود نہیں کرنا چاہتی لیکن میں نہیں جانتی کہ لوگ خود سے کیوں اندازے لگا لیتے ہیں کہ میں کمرشل فلموں میں دلچسپی نہیں رکھتی ؟جو بہت حیرانگی کا باعث ہے کیونکہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کمرشل فلم ’’کوکٹیل ‘‘ سے کیا اور یہی نہیں میرے لئے معیاری اور منفرد سکرپٹس پر مبنی فلموں کا حصہ ہونابہت اہم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close