انٹرٹینمنٹ
انوکھی دلہن، دولہا لینے گھوڑے پہ بیٹھ کے بارات لیکر دولہے کے گھر پہنچ گئی، دنیا ہکا بکا
راجستھان کے علاقے جھونجھنو میں آج بھی دیہاتی لڑکیاں گھونگھٹ میں رہتی ہیں البتہ نیہا کو یہ سب نہیں بھایا اور اس نے اپنے خاندان کی مددسے روایات کو بدل کر رکھ دیا۔ اپنی شادی میں وہ خود بارات لے کر پہنچیں۔شیروانی پہنے سر پر دولہا والی روایتی پگڑی پہنے گھوڑے پر سوار نیہا کھاچر نے علاقے کی روایات کے برخلاف عمل کیا۔شیروانی میں نیہا کافی خوبصورت لگ رہی تھی جبکہ اس نے اپنی شادی میں خوب ڈانس بھی کیا اور جم کر ہلا گلا کیا۔ نیہا کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وائرل ہوچکی ہیں اور انڈین میڈیا سمیت بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔