انٹرٹینمنٹ

کالے ہرن نے سلمان خان کو کئی سال کیلئے جیل بھجوا دیا، باقی چار اداکار باعزت بری

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو عدالت کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کالا ہرن شکار کرنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، جس وقت سلمان خان کو سزا سنائی گئی اس وقت وہ اپنی جگہ سے بالکل نہیں ہلے اور خاموشی سے فیصلہ سنتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی بہن الویرا خان اور باڈی گارڈ شیرا کے ہمراہ جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے، ہائی پروفائل کیس کی بنا پر عدالت میں سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے وقت سب سے پہلے سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کوٹھاری کو کیس میں بری کیا گیا جس کے بعد سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا اور کچھ دیر بعد انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سلمان خان اپنی بہن الویرا خان کے ساتھ عدالت میں ہی کھڑے تھے اور جس وقت عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تو انہوں نے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا اور خاموشی کے ساتھ فیصلہ سنا۔دوسری جانب کیس میں بری ہوتے ہی دیگر چاروں اداکار فوری طور پر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close