انٹرٹینمنٹ

سنیل گروور کو کپل شرما کی یاد ستانے لگی

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد ساتھی فنکار کپل شرما کی یاد ستانے لگی۔ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا مقبول ترین کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ تھا لیکن گزشتہ سال سے سنیل اور کپل شرما کے جھگڑے کی وجہ سے نہ صرف شو کو بند کرنا پڑا بلکہ اب دونوں کامیڈین الگ الگ شو کرنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود ماضی کی حسین یادوں کی وجہ سے سنیل گروور کو کپل شرما کی یاد ستانے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار نبھانے والے اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ اُن کو ساتھی اداکار کپل شرما سے کوئی شکایت نہیں ہے کیوں کہ ہماری بہت اچھی ٹیم تھی، ہم نے بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ماضی میں ایک ساتھ بہت کام کیے ہیں جب کہ اُن حسین یادوں اور محبت سے بڑھ کر میرے نزدیک کوئی چیز نہیں۔

سنیل گروور نے کہا کہ کپل کے لئے میرے دل میں کوئی نفرت اور نہ ہی کوئی بغض ہے کپل صحتیاب رہیں لوگوں کو ہنساتے رہیں کیوں کہ یہ بہت اچھا کام ہے۔ واضح رہے کہ کپل شرما گزشتہ ایک سال قبل مارچ میں مالبرن سے بھارت واپسی پر دوران پرواز سنیل گروور سے دست و گریباں ہوگئے تھے جس کے بعد جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ شو کو بند کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close