کرینہ کپور ماں ۔۔۔۔ بیان نے ہلچل مچادی
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید یا تصدیق سے انکار کردیا جب کہ ان کا کہنا ہیکہ ماں بننے کی خواہش مند ہوں اور بچے کے بعد کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کی شادی کو 4 سال گزر چکے ہیں اور دونوں اداکاروں کی جوڑی کو فلم نگری کی کامیاب ترین شادی شدہ جوڑی مانا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کی بالی ووڈ کی بیبو نے تردید یا تصدیق سے انکار کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ
کرینہ کپور خان نے پہلی بار اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر لب کشائی کی ہے لیکن کسی بھی طرح اس خبر کی تردید یا تصدیق سے انکار کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا ہے جب کہ اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپنے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلانے پر برا نہیں مناتی کیوں کہ میں ہمیشہ سے ماں بننے کی خواہش مند ہوں اسی لیے ان افواہوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی کیوں کہ صحیح وقت آنیپر سب کو پتہ چل جائے گا۔کرینہ کپور نے کہا کہ شادی کے بعد بھی فلم نگری کا حصہ ہوں اسی لیے بچے کے بعد بھی میرے کام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور فلموں میں کام جاری رکھوں گی۔