فنکارہ ہونے کے ناطے پہلی ترجیح ڈرامے ہیں: عائشہ عمر
کراچی: عائشہ عمر نے کہا فنکارہ ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح ڈرامے ہیں۔ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی ‘‘میں کام صرف ہمایوں سعید کی خواہش اور ملک میں فلم انڈسٹری کے ری وائیول کیلئے کیا البتہ شان اور ہمایوں سعید کیساتھ فلموں میں کام کرنا میرے لئے مسرت کا باعث ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انکا کہنا تھا ہر کام اپنے دل سے کرتی ہوں ، ڈراموں میں بھی وقت اور اپنی سہولت دیکھ کر کام کرنے کوترجیح دیتی ہوں۔ ہر ادارہ چاہتا ہے کہ میں انکے پراڈکٹس کیلئے ماڈلنگ کروں مختلف اداروں کی جانب سے آفرز آتی رہتی ہے ، گزشتہ دنوں عبایا پہن کر ماڈلنگ کی آفرز بھی آئیں لیکن عبایا پہن کر فوٹو سیشن کرنا مجھے پسند نہیں، پرکشش معاوضہ ہونے کے باوجود میں نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا اپنی زندگی کو انجوائے کرتی ہوں۔ ڈراموں میں مصروفیات نے بہت سے کاموں سے دور کررکھا ہے بہت جلد اپنے فینز کو سرپرائز دوں گی۔پلے بیک سنگر کے طور پر گانے کا سوچا نہیں ہے ، آفر ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے ۔