’’شردھا کپور کے ساتھ شادی رچانے کا خواب دیکھنا سدھارتھ ملہوترا کو مہنگا پڑ گیا ‘‘ایسا خطرناک کام ہو گیا کہ جان کے لالے پڑ گئے
ممبئی: بھارتی فلموں کے مشہوراداکار سدھارتھ ملہوترا نوجوان نسل میں کافی مشہور اداکار شمار کئے جاتے ہیں ، برسوں سے فلمی دنیا میں اپنی قسمت کا ستارہ چمکانے کی جدوجہد کرنے والے سدھارتھ حالیہ کئی فلموں میں نظر آئے مگر ان کی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائیں تاہم ناکامی کے باجود انہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری اور نہ ہی ان کے حوصلے میں کوئی کمی آئی ،اب وہ جلد ہی مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ نظر آئیں گے،فلم کی کہانی میں جیسے ہی وہ شردھا کپور سے شادی رچاتے ہیں تو مخالفین انہیں اسلحہ کے زور پر شادی کے منڈپ سے ہی اغوا کر لیتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق بالی ووڈ میں کئی فلمیں کرنے کے باوجود کوئی ’’کمال‘‘ دکھانے کے باوجود اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزامائی کرنے کے لئے بے چین ہیں اور اب یہ نوجوان اداکار مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے ،اس سے پہلے بھی یہ جوڑی ’’ایک ولن ‘‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں آزما چکے ہیں تاہم ’’ایک ولن ‘‘ باکس آفس میں کوئی معقول بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم ان دونوں کی اداکاری کی ناقدین نے تعریف کی تھی۔ اس نئی فلم میں سدھارتھ کا کردار شائقین کے لیے کافی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ہوگا، فلم میں ان کا کردار ایک ٹھگ کا ہوگا جس کا پس منظر بہار پر مبنی ہوگا۔
اس فلم میں سدھارتھ ٹھگ کے کردار میں بھوجپوری بولتے ہوئے نظر آئیں گے مگر فلم کی دلچسپ بات یہ ہوگی کہ اس فلم میں ان کی لو انٹریسٹ شردھا کپور ہوں گی۔ سدھارتھ اداکارہ شردھا کپور سے شادی کریں مگر اس کہانی کی ٹریجڈی یہ ہوگی کہ ان کو شادی کے منڈپ سے ہی اغوا کرلیا جائے گا کیوں کہ بہار میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔سیلیش آر سنگھ کے پروڈکشن میں بننے جارہی اس فلم کو پرشانت سنگھ ڈائریکٹ کریں گے، فلم کی شوٹنگ بہار میں ہوگی، پرشانت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم کا نام’’ شاٹ گن شادی‘‘ بتایا جا رہا ہے۔