انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شادی کی خواہش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت سارے بچے چاہتی ہوں ٗ دولت کی وجہ سے کسی سے شادی نہیں کرونگی ٗمیری زندگی میں کوئی شخص آیا تو ہیروں کی وجہ سے نہیں آئیگا ۔ایک انٹرویو میں پریانکا نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے بچے چاہتی ہوں، بہت سارے بچے اور یہی وجہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے کہاکہ میری زندگی میں کوئی شخص صرف اْس وقت آئے گا جب مجھے محبت ہوگی اور وہ واحد وجہ جس کی وجہ سے مجھے کسی شخص کی ضرورت ہوگی وہ بچے ہیں۔پریانکا نے واضح کیا کہ وہ دولت کی وجہ سے کسی شادی نہیں کریں گی انہوں نے کہاکہ گر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز (ہیروں) کی وجہ سے نہیں آئے گا، کیوں کہ اپنے لیے ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتے یا تعلق کے حوالے سے خاموش کیوں رہتی ہیں پریانکا نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے، میں بری نظر پریقین رکھتی ہوں اور اگر کوئی چیز آپ کے لیے اہم ہے تو اسے اپنے دل کے قریب رکھنا چاہیے ٗپریانکا کی کامیابی کی کہانی سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے سے شروع ہوئی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ کی کئی بے مثال فلموں میں کام کیا جن میں فیشن ٗاعتراض ٗمیری کو ٗ’برفی اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی خوب نام کمایا ٗپریانکا کے مقبول گانوں میں ’ان مائے سیٹی‘، اور ’ایکزوٹک‘ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close