انٹرٹینمنٹ
اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ نے ولیمے کی تقریب میں کون سے کپڑے پہنے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایسی دھوم مچائی کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا
لاہور: شوبز کو خیرباد کہہ کر شادی کے حسین بندھن کے بندھنے والی اداکارہ عائشہ خان اور ان کے شوہر میجر عقبہ کی ولیمے کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ عائشہ خان ولیمے کے موقع پر انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن ان کے شوہر میجر عقبہ آرمی یونیفارم پہن کر آ ئے تو مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔
میجر عقبہ کو آرمی یونیفارم میں ملبوس دیکھ کر مہمان خوشگوار حیرت میں مبتلا نظر آئے اور ان کے اقدامات کو سراہا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی آرمی یونیفارم کا انتخاب کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔