انٹرٹینمنٹ

پرنس کا یلو گٹار ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

رواں سال اپریل میں وفات پانے والے امریکی پاپ سٹار پرنس کے زیرِ استعمال رہنے والے پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

گٹار کی نیلامی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن ہوئی

یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیاناپولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا ہے۔

پاپ سٹار پرنس نشہ آور دوا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں رواں برس اپریل میں وفات پا گئے تھے۔

پیلے رنگ کا یہ الیکٹرک گٹار جسے ’یلو کلاؤڈ گٹار‘ کہتے ہیں 1980 کی دہائی میں نٹ کوپی انٹرپرائزز نے بنایا تھا اور اسے 90 کی دہائی کے وسط تک استعمال کیا جاتا رہا۔

مسٹر ارسے میوزیک کے آلات خریدنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔

اس سے قبل بوب ڈے لین، جان لینن اور جیری گارثیا کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی نیلامی ہوئی تو انھیں ارسے نے خریدا تھا۔

گذشتہ برس دسمبر میں جم ارسے بیٹلز کا ڈرم 21 لاکھ امریکی ڈالرز میں خریدا تھا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close