انٹرٹینمنٹ

میشا شفیع کے علی ظفرپر جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد اداکارہ ریشم بھی میدان میں آگئی، واضح اعلان کر دیا

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والے مشہور گلوکار  علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ میں علی ظفر کو 20 سال سے جانتی ہوں،ہم نے بہت دفعہ اکھٹے کام بھی کیاہے اور علی ظفر نے ایسی کوئی بری حرکت نہیں کی،مجھے تو لگتاہے کہ معاملہ ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں،ان کا پورے کیرئیر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے،وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں، اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔

اداکارہ ریشم  کا کہناتھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے ،جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،علی فوکسڈ پرسن ہیں، وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے،اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close