انٹرٹینمنٹ

میرا میرے کپڑے پہن کر سوتی ہے، شاہد کپور

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت بہترین جوڑیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ دونوں کی شادی کو 2 سال ہو چکے ہیں اور دونوں ہی ہر موقع پر ایک دوسرے کی خوب دل کھول کر تعریف کرتے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔شاہد کپور نے بتایا کہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر ہیں وہ شادی سے صرف 6 ماہ پہلے تیار ہوا اور اس میں کسی لڑکی کیلئے کوئی الماری نہیں بنائی گئی کیونکہ یہ میرے اکیلے رہنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ الماری کے دو حصے ہیں اور دونوں بالکل ایک ہی سائز کے ہیں لہٰذا شادی کے بعد میں نے ایک سائیڈ خالی کر کے میرا کو دیدی اور کہا کہ میرے پاس صرف یہی ہے۔شاہد کپور نے یہ بھی بتایا کہ میرا راجپوت کے پاس ان کی نسبت زیادہ جوتے موجود ہیں اور یہ الماری میں میری جگہ بھی ’کھاتے‘ جا رہے ہیں اس لئے میں اپنے پرانے ہو جانے والے جوتے پھینک دیتا ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے ’بیڈروم‘ سے متعلق ایک ’راز‘ بتاتے ہوئے کہا کہ ”میرا راجپوت میرے کپڑے پہن کر سوتی ہے۔ “ یہ راز سامنے آنے پر شاہد کپور کے مداح تو دونوں کے پیار سے کافی متاثر نظر آ رہے ہیں مگر اکثر افراد کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات خود تک محدود رکھنے چاہئیں اور ایسی باتیں بھلا لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close