ٹرمپ کے ایک اور جنسی سکینڈل کا انکشاف، ماڈل باربرا مورے بھی متاثرین میں شامل
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر خواتین کی طرف سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب ان خواتین کی فہرست میں معروف امریکی ماڈل باربرا مورے کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ انچاس سالہ باربرا مورے نے میل آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ میرا معاشقہ مارچ 1993ءمیں شروع ہوا اور ستمبر میں ہمارا تعلق ختم ہو گیا۔ اس وقت صدرٹرمپ کی منگیتر میرلا میپلز حاملہ تھی، بعد ازاں ان کے ہاں ان کی بیٹی سٹیفنی پیداہوئی۔اس 7ماہ کے تعلق میں ہم نے کئی بار خلوت کے لمحات گزارے۔ ایک بار ہم نے میری سہیلی کے سامنے بھی جنسی تعلق قائم کیا۔ وہ اسی کمرے میں موجود تھی اور ہمیں اس عمل کے دوران دیکھتی رہی۔“باربرا نے مزید بتایا کہ ”1992ءمیں مجھے پلے بوائے میگزین نے فوٹوشوٹ کے لیے بلایا تھا، یہ فوٹوشوٹ ٹرمپ کے کاسل کیسینو ہوٹل میں ہوا۔ مجھے دیکھتے ہی ٹرمپ نے مجھے لبھانا شروع کر دیا۔ اس نے مجھے کہا کہ ’تم بہت خوبصورت اور عمدہ لڑکی ہو۔‘ اس نے مجھے اپنے ساتھ وقت گزارنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کر لی اور وہیں ہم نے پہلی رات ایک ساتھ گزاری۔ اس کے بعد اپریل میں ٹرمپ نے مجھے مار اے لیگو آنے کی دعوت دی،میں نے ان سے درخواست کی کہ کیا میں اپنی ایک سہیلی کو ساتھ لا سکتی ہوں، جس پر وہ فوری رضامند ہو گئے اور ہم دونوں سہیلیوں نے وہاں ٹرمپ کے ساتھ 5دن تک قیام کیا۔ اس دوران ہم نے میری سہیلی کے سامنے جنسی تعلق قائم کیا، میری وہ دوست بھی پلے بوائے کے لیے ماڈلنگ کر چکی تھی، جس کا میں نام نہیں بتانا چاہتی۔ “باربرا نے بتایا کہ ”جب میں اور میری سہیلی مار اے لیگو میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر پہنچیں تو انہوں نے میرے قریب آتے ہی بوس و کنار شروع کر دیا اور میری سہیلی کی بھی پروا نہیں کی۔ جب میری سہیلی نے دیکھا کہ ہم حد سے آگے بڑھ رہے ہیں تو وہ پیچھے ہٹی اور کمرے کے کونے میں پڑی کرسی پر بیٹھ گئی اور ہم دونوں کو جسمانی عمل میں مصروف دیکھتی اور ہنستی رہی۔ ڈونلڈٹرمپ کی تمام توجہ مجھ پر تھی۔ اس کے لیے تو جیسے میری سہیلی کمرے میں موجود ہی نہیں تھی۔اس کے بعد ٹرمپ نے کئی بار مجھے ٹرمپ ٹاور میں بھی بلایا اور ہم نے وہاں بھی اکٹھے وقت گزارا۔مجھے بہت عرصے بعد معلوم ہوا کہ جب ٹرمپ کا میرے ساتھ جنسی تعلق چل رہا تھا اس دوران میپلز حاملہ تھی۔تاہم میں ان تمام واقعات میں صدر ٹرمپ کو قصور وار نہیں گردانتی۔ وہ بہت عمدہ اور محبت کرنے والے شخص تھے اور اب میرے خیال میں وہ بہت اچھے صدر ہیں۔“