انٹرٹینمنٹ

علی ظفر نے میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

معروف گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار واداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، اداکارہ اپنے کیے پر 2 ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردوں گا۔

واضح رہے میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کیا تاہم علی ظفر کی جانب سے تمام الزمات مسترد کردیے گئے تھے اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close