جس میوزک سیشن پر میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا اس کی ویڈیو معروف صحافی نے ڈھونڈ نکالی، اس میں کیا ہورہا ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی
لاہور: معروف صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیاہے کہ میشاشفیع نے جس جیمنگ سیشن کے دوران علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اس کی ویڈیو ہم نے ڈھونڈ نکالی ہے اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نظر نہیں آ رہاجبکہ مزید دس افراد اور بھی وہاں پر ہیں تاہم اس ویڈیو کے بعد یا پہلے کچھ ہوا ہے تو اس کے بارے میں باقر صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں ، مبشر لقمان نے معروف میوزیشن باقر عباس سے سوال کیا کہ آپ نے ایسا کیا دیکھا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گانے کی ریہرسل کے دوران میں بھی موجود تھا اور اس دوران ایسا کوئی واقعہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ، اس موقع ان کے بیٹے اذان بھی وہیں موجود تھے جبکہ عائشہ بھابھی بھی بیسمنٹ میں چکر لگاتی رہیں تھیں۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باقر عباس کا کہناتھا کہ میں علی ظفر کو اس وقت سے جانتاہوں جب وہ پی سی ہوٹل کی لابی میں سکیچ بنایا کرتا تھا اور اس وقت میں ہفتے کی رات کو پی سی ہوٹل میں میوزک بجایا کرتا تھا اور تب علی ظفر میرے پاس آتے تھے اور موسیقی سے متعلق سوالات کرتے تھے اور جب انہوں نے گانا شروع کیا تو وہ مجھ سے میوز ک سے متعلق رہنمائی لیتے تھے ، علی کے ساتھ میرا 22 سال پرانا تعلق ہے میں نے علی کو کبھی بھی غیر شائستہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں پایا ۔
اس گانے کی ریہرسل کے دوران ہم دو گھنٹے پہلے سے موجود تھے اور علی بھی وہیں تھے جس کے بعد میشا شفیع آئیں اور انہوں نے ہمیں جوائن کر لیا اور اس کے بعد وہ وہاں پر 50 منٹ رکیں اور ان کا منیجر بھی ان کے ہمراہ تھا ،جب میشا چلی گئیں مجھ اور علی سمیت دیگر افراد وہیں مزید دو گھنٹے تکے موجود رہے اور گانے پر کام کرتے رہے ۔ اس موقع پر علی کے بیٹے اذان بھی وہیں موجود تھے جبکہ بھابھی عائشہ بھی نیچے بیسمنٹ میں چکر لگاتی رہی تھیں اور میں نے وہاں پر ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا ۔
اس موقع پر مبشر لقمان کا کہناتھا کہ میشا شفیع نے جیمنگ سیشن میں حراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اب اس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔علی ظفر اور میشا شفیع گانے کی پریکٹس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ میشا شفیع اس ویڈیو کی دنیا کی کسی بھی لیبارٹری سے فرانزک کروا لیں اور مجھے بتائیں کہ یہ جعلی ،فوٹو شاپ ہے اور مجھے ضرور بتائیں کہ یہ اصلی ہے یا نہیں۔