انٹرٹینمنٹ
سلمان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا سب سے بڑا خواب ہے: ایزابیل کیف
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل نے کہا ہے کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا سب سے بڑا خواب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن کی بہن کے ان دنوں فلم نگری میں انٹری کے چرچے ہیں کہ بارے میں بھی خبریں آئے دنوں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جبکہ ایزابیل کیف بھی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ سے اپنی فلمی دنیا کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے کہا ہے کہ کترینہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو صرف کام تک ہی محدود نہ رکھوں بلکہ ہر دن کو ایک چیلنج سمجھے ہوئے ہر روز کچھ نیا کروں ، ایزابیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے۔