انٹرٹینمنٹ

ہر فلم میکر کو عوام کی رائے اور ان کی پسند کا احترام کرنا چاہیئے، کبریٰ خان

لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلم اچھی یا بری بنائی نہیں جاتی، اس کا فیصلہ توسینما گھرمیں آنے والی فلم بینوں کی بڑھتی اورگھٹتی تعداد کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی تمام سپرہٹ اورفلاپ فلموں کے پروڈیوسر، ڈائریکٹراورفنکاروں کے علاوہ تکنیکی عملے سے بات کی جائے تووہ اپنی فلم کوصدی کی شاہکارفلم ہی قراردینگے۔ ان کے دلائل اورگفتگواس قدرجاندارہوگی کہ اس کوسننے والے اس بات کوماننے پرتیاربھی ہوجائیں گے۔ لیکن یہ سب باتیں ہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم کوپسند کرنے کا حق صرف اورصرف عوام کا ہے ، جس کوکوئی بھی فنکار، ہدایتکاریا فلمساز چھین نہیں سکتا۔ ہم بطور فنکار اور تکنیکار بس یہی کوشش کرسکتے ہیں کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں بروئے کارلاتے ہوئے بس اچھی فلم پروڈیوس کریں۔ باقی فیصلہ وہ فلم بین کریں گے جواپنا قیمتی وقت نکال کراورپیسے خرچ کرکے سینما گھرپہنچتے ہیں۔

کبریٰ نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جوایک فلم کو اکثر باربار دیکھنے سینما گھرجاتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہر فلم میکر کوعوام کی رائے اور ان کی پسند کا احترام کرنا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close