انٹرٹینمنٹ

فریحہ پرویزکا آخری وقت تک انتظارکروں گا: شوہر نعمان جاوید

لاہور:  گلوکارہ فریحہ پرویزکے شوہرنعمان جاوید کا کہنا ہے وہ اپنی اہلیہ کا آخری وقت تک انتظارکریں گے جب کہ انہیں یقین ہے کہ وہ انہیں منانے کی کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے۔نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ فریحہ کے علاوہ کسی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، انہیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کی تمام مشکلات کو جلد حل کرلیں گے۔

نعمان جاوید نے کہا کہ فریحہ جو اس وقت امریکہ میں ہیں ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا لیکن میرے دوست احباب اس حوالے سے میرا ساتھ دے رہے ہیں اوراگر کچھ غلط فہمیاں ہیں بھی تو میں فریحہ کو منانے کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ناکام ازدواجی زندگی کے باعث 4 ماہ قبل اپنی جان کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والے نعمان جاویدنے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اوراب بس کیرئیرپرتوجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد وہ اپنا ایک گانا” سارا“ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو کہ عربی اوراردو میوزک کا امتزاج ہوگا جب کہ نعمان جاوید مستقبل میں فلموں کی ہدایتکاری کے بھی خواب دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close