انٹرٹینمنٹ

عبدالستار ایدھی غیرمعمولی انسان تھے جن کے کارناموں نے کئی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی

ممبئی: مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر پاکستان سمیت بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے۔

مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر جہاں پاکستان غم میں ڈوبا ہوا ہے وہیں دنیا بھر میں ان کی جدائی کا سوگ منایاجارہا ہے جس میں بھارتی فلم نگری بھی مسیحائے انسانیت کے انتقال پر سوگوار ہے اور کئی نامور اداکاروں اور فلمسازوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی  صاحب کےانتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عبدالستار ایدھی غیرمعمولی انسان تھے جن کے کارناموں نے کئی زندگیوں کو تبدیل کردیا اور وہ واقعی میں تمام انسانوں میں حقیقی ہیرو تھے۔

Abdul Sattar Edhi was an extraordinary person.The work he did transformed the lives of the underpriveleged. A true hero amongst men. RIP

 

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی عالمی سطح پر ایثارو قربانی  کی اہم مثال تھے جن کے انتقال پر دکھ ہے تاہم انسانیت انہیں ہمیشہ  یاد کرے گی۔

 was an International face of Kindness and Selflessness. Very sad to know about his demise. Humanity will miss him. 

 

فلمساز مہیش بھٹ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی غیر معمولی زندگی نئی نسلوں کے لیے ہمیشہ ہی مشعل راہ بنی رہے گی۔

The afterglow of his extraordinary life will continue inspire generations ! https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/751484760283807744 …

 

گلوکارعدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ولی صفت فقیر اور یتیموں کے باپ آج دنیا سے  چلے گئے۔

Abdul Sattar … Today’s ‘Saintly Fakir’ & Greatest Father to Orphans passes on… Inna Lillahi wa inna ilaihi raji’un… ??

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close