انٹرٹینمنٹ

صبح پہلا روزہ، سحر و افطار کا وقت

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے جس کے بعد ملک بھر میں نماز تروایح پڑھی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاہم سب سے شاندار بات یہ ہے کہ پاکستان اور عرب ممالک میں چھ سال کے بعد ایک ساتھ ایک ہی دن روزہ اختیار کیا جائے گا ۔کل صبح لاہور میں منتہائے سحر 3 بج کر 22 منٹ پر ہو گی جبکہ افطار کا وقت 6 بج کر 55 منٹ ہو گا ۔کراچی کے شہریوں کیلئے منتہائے سحر 4 بج کر 21 منٹ ہو گا جبکہ افطار کا وقت 7 بج کر 11 منٹ ہو گا ۔اسلام آباد میں سحری کا وقت 3بج کر 42 منٹ جبکہ افطار کا وقت 7 بج کر 5 منٹ ہو گا ۔پشاور میں شہری سحری کا وقت 3 بج کر 33 منٹ تک ہو گا جبکہ تمام شہری 7 بج کر 10 منٹ پر روزہ افطار کر یں گے ۔دوسری جانب مکہ و مکرمہ میں انتہائی سحر کا وقت 4بج کر 16 منٹ ہو گا اور افطار 6 بج کر 55 منٹ ہو گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close