نیٹ آن کر دیو، تائے دی لاش۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے پی ٹی سی ایل والوں سے بالکل مفت میں وہ کام کروا دیا جو
پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت ملنے کے بعد باقاعدگی سے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کر دی ہیں اور اس مرتبہ تو پی ٹی سی ایل والوں سے وہ کام مفت میں کروا لیا ہے جو پاکستانی پیسے دے کر بھی نہیں کروا سکتے۔علی کی اس نئی ویڈیو نے مقبولیت میں پہلی ویڈیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں علی نے پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس فون کر کے 10 ہزار روپے سے زائد بل ہونے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروسز آن کروا لیں۔ علی نے پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس فون کیا اور اپنے مخصوص انداز میں روتے ہوئے فریاد کی کہ ”ساڈا نیٹ آن کر دیو، تایا جرمنی فوت ہو گیا اے، اودی لاش ویکھنی اے۔۔۔“کال سننے والا کمپنی کا نمائندہ پہلے تو اسے یہ بتاتا ہے کہ اس کے ذمے 10 ہزار روپے سے زائد بل ہے اور اگر وہ اس کی آدھی قیمت بھی ادا کر دیتا ہے تو اس کا انٹرنیٹ آن کر دیا جائے گا لیکن علی کچھ ایسے انداز میں ’دہائیاں‘ دیتا ہے کہ نمائندہ اس کی کال اپنے سینئر کو منتقل کر دیتا ہے۔سینئر افسر علی کا مسئلہ سن کر اس انٹرنیٹ سروس وقتی طور پر بحال کرنے کی حامی بھر لیتا ہے اور یوں علی کو اپنے مقصد میں کامیابی مل جاتی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر علی کی اداکاری کی تعریف تو کی جانی چاہئے لیکن یہاں پی ٹی سی ایل کے اس نمائندے کی دریا دلی اور انسانیت کی بھی تعریف کی جانی چاہئے جس نے علی کے مسئلے کو انتہائی سنجیدہ سمجھتے ہوئے انسانیت کا مظاہرہ کیا اور وقتی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔