انٹرٹینمنٹ
بار بارصلح کی مگر اب مزید نہیں چل سکتی، گلوکارہ حمیراارشدنے خلع کیلئے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیا
گلوکارہ حمیراارشدنے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔نجی ٹی وی چینل دنیانیو زکے مطابق پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ میں احمد بٹ کےساتھ مزید رہنانہیں چاہتی،بیٹے کی خاطراس سے باربارصلح کی مگر اب مزید نہیں چل سکتی۔گلوکارہ نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے دوبارہ درخواست سیشن کو رٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں حمیرارشد نے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنےکاحکم دینے کی استدعا کی ہے۔