انٹرٹینمنٹ

منفرد کردارادا کرنا زیادہ اہم ہے اچھی شکل و صورت میری اضافی خصوصیت ہے، فواد خان

ممبئی: اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کہتے ہیں کہ ان کے لئے اپنی اچھی شکل و صورت اورجاذب نظر ہونے سے زیادہ اہم منفرد کرداروں کی ادائیگی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں کم وقت میں اپنا نام بنانے والے پاکستانی اداکارفوارخان سے جب ان کی خوبصورتی کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے جواب دیا کہ ان کی نظرمیں خوبصورتی کی اتنی اہمیت کی حامل نہیں بلکہ وہ تو انسان میں ایک اضافی چیز کے زمرے میں آتی ہے۔

اداکارکا کہنا تھا کہ جب مداحوں کی جانب سے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ بورنہیں ہوتے تاہم ان کی نظر میں مختلف اور بہترین کردارکرنا بہت اہم ہے جس کے باعث وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں اورخود کوبھی انڈسٹری میں اچھے کردارنبھانے والے ایک پروفیشنل اداکارسمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم مولا جٹ ٹو اور ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close