انٹرٹینمنٹ

تیرہ سالہ بچے نے والد کے کریڈٹ کارڈ سے سوا کروڑ روپے جوئے میں اڑادیئے

جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ آن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے اس بچے نے ویمبلے فٹ بال میچ کے درمیان دکھائی دینے والے آن لائن سٹے بازوں کے اشتہارات دیکھ کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی شناخت استعمال کرتے ہوئے انہی کے کریڈٹ کارڈزسے جوئے میں اندھا دھند رقم لگانی شروع کردی۔ رفتہ رفتہ وہ کھیلوں میں جوئے کا عادی ہوگیا اور ہر ہفتے فٹبال اور گھڑسواری پر رقم لگانا شروع کردی اور اپنی عمر 18 برس ظاہر کرتے ہوئے بری عادت شروع کردی۔والدین کی جانب سے اس عادتِ بد کے انکشاف کے بعد اسے ماہرِ نفسیات کے پاس لے جایا گیا تاکہ وہ یہ خوفناک لت ترک کرسکے۔ اس خبر کے بعد برطانوی سرکاری اداروں نے بتایا ہے کہ ملک میں 11 سے 16 برس کے 25000 بچے اس وقت آن لائن جوئے اور سٹے میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد حکومتی نمائندوں نے بچوں کو جوئے کے اشتہارات سے دور رکھنے کےلیے سخت قانون سازی پر زور دیا ہے۔تاہم کئی وجوہ کی بنا پر اس بچے کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا جارہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close