انٹرٹینمنٹ

قندیل قتل کیس میں مفتی قوی طلب

لاہور : ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا تاہم انہوں نے جواب دیا کہ میں شہر میں نہیں ہوں واپس آکر بیان ریکارڈ کراﺅں گا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل بھی مفتی عبدالقوی کو طلب کیا گیا تھا جس پر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ بیان ریکارڈ کروانے کے لئے تھانے پہنچے مگر ان کی تفتیشی افسر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

مقامی اخبار کے مطابق ماڈل کو مبینہ طور پر پنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے اس پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے مبینہ منصوبہ سازوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں جن کے خوف سے قندیل کے رشتہ دار روپوش ہوگئے ہیں۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close