انٹرٹینمنٹ

ارباز کی ییلو مہرہ سے ہوئی دوستی

گوا: اداکار ارباز خان اپنی اہلیہ ملائکہ اروڑا سے راستے جدا ہونے کے بعد ان دنوں گوا میں ییلو مہرہ نامی لڑکی کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔ ارباز خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر واضح طور پر ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ سیروتفریح کرتے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ارباز نے تصاویر کے علاوہ انسٹاگرام پر “گو ود فلو“ کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی ایک کولاج پکچر ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ کے عنوان سے اپنے انسٹاگرام پر لگائی ہے جس میں ییلو مہرہ کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے ۔ جبکہ ییلو مہرہ کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے مطابق وہ ایک ماڈل ، شیف اور انٹیر یئر ڈزائنر ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں پہلی دفعہ ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے اس سے قبل گوا میں ایک پارٹی میں بھی دونوں کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close