سلمان خان نے خوبرو اداکارہ کی ‘خفاظت’کی ذمہ داری لے لی
سویڈش اداکارہ ’ایلی ایورام‘ نے 2013ءمیں فلم ’مکی وائرس‘ کے ذریعے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیالیکن ان کی یہ کوشش فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔پھر انہوں نے بگ باس 7 میں شرکت کی جہاں ان کی دوستی فلم سٹار اور پروگرام کے میزبان سلمان خان سے ہوگئی۔ بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ان دونوں کے درمیان دوستی کافی گہری ہوچکی ہے اور سلمان خان پچھلے چند ماہ سے بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے ایلی کی رہنمائی کررہے ہیں۔ وہ قریباً پانچ ماہ تک سلمان خان کے فارم ہاﺅس میں مقیم رہیں اور اب سلمان نے ان کیلئے شہر میں گھر تلاش کیا ہے تاکہ وہ فلم پروڈیوسرز کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اخبار کے مطابق سلمان خان نے اداکارہ کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اپنے سر لے لی ہے اور ان کی حفاظت کیلئے باڈی گارڈز کی ایک ٹیم بھی تعینات کردی ہے۔