انٹرٹینمنٹ

علی ظفر پر شرمناک الزام لگانے کے بعد میشاشفیع نے عدالت میں وہ کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

لاہور:سیشن کورٹ میں ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا تاہم عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے اور طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی ، جس دوران جواب داخلہ نہ کرنے پر عدالت نے میشا شفیع کو 13 اگست کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔علی ظفر کا اپنی درخواست میں کہناہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے،میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close