انٹرٹینمنٹ

پہلے سنی دیول سے بہت ڈرتی تھی اب وہ پسندیدہ اداکارہیں

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔بالی ووڈ سے ایک لمبے عرصے تک آؤٹ رہنے والی پریتی زینٹا اس بارسنی دیول کے ہمراہ ”بھیاجی سپرہٹ“ کے ذریعے دھماکے دارانٹری دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن بھارتی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات پربہت پرجوش ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تودورنہیں رہی لیکن پھرایک بارپھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں دھرمیندرا کی پوری فیملی بہت پسند ہے اوردرحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔اداکارہ نے اپنے کو سٹار سنی سیول کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے پہلے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ کام کو آسان بناتے ہیں، ایسا اس لئے ہے کہ سنی دیول ایک اچھے اداکارہونے کے علاوہ ایک ہدایت کاربھی ہیں اورکسی اداکارکی مشکلات اوراسے درپیش صورت حال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔”بھیا جی سپرہٹ“ میں ان کے کردار کے حواالے سے ڈمپل گرل نے کچھ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ خود غرض بنی ہوئی ہیں ، وہ بہت عرصے بعد کم بیک کررہی ہیں اس لیے چاہتی ہیں کہ ناظرین میں تجسس کو برقرار رکھا جائے۔واضح رہے کہ ”بھیاجی سپر ہٹ“ میں اداکارہ امیشا پٹیل اور اداکار ارشد وارثی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور یہ فلم رواں برس کے اختتام یا آئندہ برس کے شروع میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close