انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو ’’سنجو‘‘ کی کامیابی ہضم نہ ہوئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو ’’سنجو‘‘کی کامیابی نہ بھائی انہوں نے اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے کے بجائے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

’’سنجو‘‘ ریلیزکے دوہفتوں کے دوران 2 کروڑ65 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے جب کہ فلم کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ جہاں تنقید نگاروں اور شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد فلم کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہیں سلمان خان کو شروع ہی سے فلم پر اعتراضات ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل سلمان خان نے رنبیر کپور پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں سنجے دت کو خود مرکزی کردار اداکرنا چاہئیے تھااور اب بھی ان سے فلم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’’سنجو‘‘کی کامیابی نے سلمان خان کی ’’ریس3‘‘ کو بریک لگادئیے ہیں اور توقع کے برعکس فلم’’ریس3‘‘ ریلیز کے چار ہفتوں میں صرف 165 کروڑ کی رقم ہی کماسکی ہے گزشتہ ہفتے فلم نے محض 8 لاکھ کی کمائی کی۔ لوگ سلمان کی ’’ریس3‘‘ کی جگہ رنبیر کی’’سنجو‘‘ دیکھنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں اور شاید یہی بات سلمان کو پسند نہیں آرہی۔ فلم ’’سنجو‘‘کی ریلیز کے بعد بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کی تھی لیکن سنجے دت کے سب سے قریبی دوست مانے جانے والے سلمان خان نے فلم کی تعریف میں کوئی ٹوئٹ نہیں کی، جب کہ سلمان خان نے فلم بھی ابھی تک نہیں دیکھی ہے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سنجے دت نے سلمان خان سے فلم دیکھنے کے لیے کہا بھی تھا لیکن سلمان نے فلم نہیں دیکھی بلکہ فلم دیکھنے کی جگہ انہوں نےاپنی فلم’’دبنگ3‘‘کی شوٹنگ کرنے کو ترجیح دی اور اسی سلسلے میں وہ امریکا چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں جس کہ وجہ اداکارہ کترینہ کیف کو بتایاجاتا ہے فلم نہ دیکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ سلمان رنبیر کپورکو پسند نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close