انٹرٹینمنٹ

بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے: تاپسی پنوں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں رشی کپور کے ساتھ فلم ملک میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں،فلم میں تاپسی ایک وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے مسلمان موکل پر سے غداری کا مقدمہ ختم کروانے کی جنگ لڑیں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے کلائنٹ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلم میں رشی کپورمسلم شخص کا کردار نبھارہے ہیں جن کی فیملی کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسایا جاتا ہے۔اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مخصوص مذہب کے افراد کو جان بوجھ کر نشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہوتا ہے اور میری فلم کرنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ میں فلم کے ذریعے یہ سب سامنے لاسکوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی کو تو اس بارے میں آواز اٹھانی پڑے گی اور میں نے یہ ذمہ داری لی۔ یہ فلم میرے دل کے بیحد قریب ہے لہذا میں امید کرتی ہوں کہ لوگ اس فلم کو ضرور دیکھنے آئیں گے ۔ فلم دیکھ کر انہیں اندازہ ہوگا کہ ہم اس مسئلے پر کیا سوچتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close