انٹرٹینمنٹ

اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں

لاہور:ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔

سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ چیف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔

واضح رہے کہ لولی ووڈ اداکارہ نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا ہے جس پر کرایہ دارقابض ہے اور کچھ عرصے سے اداکارہ کو کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن شنوائی نہ ہونے پر ماضی کی معروف اداکارہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے مکان پر قبضے کیخلاف درخواست دائر کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close