انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کے ساتھ منگنی کرلی

نیو یارک: پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کے ساتھ منگنی کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔ معروف امریکی میگزین نے یہ دعوی کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 36سالہ اداکارہ نے 25سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایتکار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے جس میں انہوں نے ذو معنی انداز میں فلم بھارت سے پریانکا کے آوٹ ہونے کی خبر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close