انٹرٹینمنٹ

جیکی شروف’بھارت‘ میں سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے

بالی وڈ اداکار جیکی شروف نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے والد کا کردار بنھائیں گے۔ فلم ’بھارت‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل کام سے انکار کے بعد خبروں میں ہے اور آئے روز نت نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور ساتھ ساتھ فلم کی کاسٹ بھی مکمل کی جا رہی ہے اور اب فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ ساتھ جیکی شروف کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف کو فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس کے بعد وہ فلم میں سلمان خان کے والد کے روپ میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیکی شروف نے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر فوراً ہی کام کرنے کی حامی بھر لی کیوں کہ فلم باپ اور بیٹے کے کردار پر مبنی ہے۔ دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ جیکی شروف سلمان خان سے 9 سال بڑے ہیں اور ان دونوں کے لیے یہ کردار مشکل ہیں۔

جیکی شروف اس وقت ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ ستمبر میں ’بھارت‘ کی کاسٹ کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں جو کہ سلمان کے ساتھ ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بنا چکے ہیں جب کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close