انٹرٹینمنٹ

ایشوریا اور ابھیشیک کی ’گلاب جامن‘

بولی وڈ کی خوبصورت جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ بہت جلد فلمی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ یہ دونوں 8 سالوں بعد ایک ساتھ ’گلاب جامن‘ نامی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی تصدیق اداکارہ نے خود کردی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایشوریا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کا اسکرپٹ انہیں کافی عرصہ قبل دیا گیا تھا، تاہم ابھیشیک اس وقت فلموں سے بریک لینا چاہتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس فلم کا اسکرپٹ ڈیڑھ سال قبل دیا گیا تھا، تاہم ابھیشیک اس وقت کام نہیں کرنا چاہتے تھے، اس دوبارہ اس فلم پر بات شروع ہوئی، ہم دونوں گلاب جامن میں کام کرنے پر اس لیے راضی ہوئے کیوں کہ میں نے ابھیشیک سے پوچھا کے وہ اپنی فلم من مرضیاں کے بعد اس فلم میں کام کریں‘۔

ابھیشیک بچن اس وقت اپنی فلم ’من مرضیاں‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں، جبکہ ایشوریا رائے بچن اپنی فلم ’فنے خان‘ میں مصروف ہیں۔

ایشوریا نے فلم ’گلاب جامن‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’اس فلم کی کہانی نہایت خوبصورت ہے، اور ایک شادی شدہ جوڑے کو فلم میں پیش کرے گی، جس کے لیے میں اور ابھیشیک بہترین ہیں‘۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کا شمار بولی وڈ کے کامیاب جوڑوں میں کیا جاتا ہے، جن کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ان دونوں کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2011 میں ان کی بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی جو اب 6 سال کی ہے۔

یہ دونوں ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ان میں ’دھوم 2‘، ’گرو‘، ’کچھ نہ کہو‘، ’امراؤ جاں‘ اور ’سرکار راج‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

ان دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم ’راون‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close